Nov 30, 2022 12:55 pm
views : 304
Location : Domestic place
Rawalpindi- England aware of challenge Pakistan could pose: James Anderson
انگلینڈ پاکستان میں جیتنے
کے لیے آیا ہے، جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن
دیگر بیٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا ہے ، نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن
ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے
انگلینڈ
کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے
آئے ہیں لیکن پاکستان کو شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی ،
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں۔
انگلش
فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ
کسی بھی کنڈیشنر میں باؤلنگ کرسکتا ہوں اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ
نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کروں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے
ہیں، یہاں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا ، ٹیسٹ
سیریز میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے اور پاکستان پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں
گے۔
انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائین اپ
کافی مضبوط ہے، کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیاہوا، بابر اعظم کی وکٹ اہم
ہے لیکن دیگر بیٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔
جیمز اینڈرسن نے کہا کہ
پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، دورہ پاکستان کے لیے پُرجوش ہیں ،
جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتا کہ ریورس سوئنگ اہم کردار
ادا کرسکتی ہے یا نہیں۔
انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ کبھی اپنے لیے ٹارگٹ سیٹ نہیں کیے، کرکٹ انجوائے کرتا ہوں، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
دوسری
جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے
کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔