Dec 01, 2022 12:03 pm
views : 354
Location : kuchlak bypass
Quetta- Three killed, 28 wounded in suicide blast on police truck in Quetta
کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش
حملہ، 3 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 27 زخمی ، خودکش دھماکے میں شہید
اہلکار کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ،ٹرک میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم
کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں آج صبح ہوئے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
وزیرِ داخلہ ضیاء اللّٰہ لانگو اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
بلیلی
کسٹم کے علاقے میں کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب
خودکش دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 پولیس اہل کاروں سمیت
27 افراد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو
کوئٹہ کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے بلیلی دھماکے
کے زخمیوں کی عیادت کی۔
دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب
ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو
گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور
اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی آئی جی
کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ
دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ٹرک
میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ دھماکے کی
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوع کی جانب روانہ کردی
گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی اور اس میں سوار
ایک خاتون بھی زخمی ہوئی، جو بعد ازاں دم توڑ گئی۔
انہوں نے بتایا ہے
کہ قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں، دھماکے میں 20 سے 25 کلو
دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کی شدت سے ٹرک الٹ گیا اور اس
میں آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی
بڑھا دی گئی ہے۔ دھماکے 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور
راہگیر شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب
دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا
اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان
عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی
ہدایت کی ہے۔