Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 01, 2022 12:12 pm views : 356

Location : Different places

Islamabad- Late journalist Ziauddin to be conferred Sitara-e-Imtiaz: Ahsan Iqbal
  • Urdu

مرحوم صحافی محمد ضیاء الدین کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم کوعالمی معیار اور مسابقت کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہوگا ، مرحوم ضیاء الدین ایک اعلٰی صحافی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اکانمک جرنلزم ملکی معیشت کو زراعت، صنعت کو، سروسز کو، اور ہر پاکستانی نوجوان کو ایکسپورٹ کی طرف راغب کرنے میں ریڑھ کی ہڈِی کا کردار ادا کرے گی۔ہمیں قوم کوعالمی معیار اور مسابقت کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مرحوم صحافی ضیاء الدین کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صحافت کے شعبے میں خدمات پر ملک کا تیسرا اعلیٰ ترین اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے، یہ ایوارڈ ان کے اہل خانہ 14 اگست 2023 کو وصول کریں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ اعلان وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس کے دوران مرحوم صحافی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے کارکنوں، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم ضیاء الدین طویل علالت کے بعد 29 نومبر 2021 کو اسلام آباد میں 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 60 سال پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران، مرحوم ضیاء الدین نے دی مسلم، دی نیوز، ڈان اور ایکسپریس ٹریبیون سمیت ملک کے تقریباً تمام بڑے اخبارات کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مرحوم صحافی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ضیاء الدین ایک اعلٰی صحافی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے جن کی خدمات پاکستان اور شعبہ صحافت کے لیے ایک شاندار مثال ہیں۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی صحافی کو صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
معروف صحافی حامد میر نے مرحوم ضیاء الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان صحافیوں میں سے تھے جنہوں نے ملک کے آمروں کے خلاف ڈٹ کر جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے بدترین دور کا سامنا کیا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved