او آئی سی 15 کے ترقی یافتہ مسلم ممالک کا اعلیٰ سطحی اجلاس
دو روزہ
اجلاس کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس او آئی سی کی کمیٹی
کامسٹیک، قازقستان، اور او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کے اشتراک سے منعقد کیا
گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئ سی اور 15 مسلم ممالک شرکت
کررہے ہیں جن میں قطر، سعودی عرب، قازقستان، عمان، ترکی، ایران آزربائجان ،
ملائشیا اور دیگر ممالک کے نمائندگان شریک ہیں
اجلاس کا مقصد ان 15
ترقی یافتہ مسلم ممالک کو سائنس و ٹیکنالوجی میں بہتری اور تعاون کیلئے
اکھٹا کرنا ہے۔ ان 15 ترقی یافتہ اسلامی ممالک گروپ کو او آئی سی کے تمام
بڑے فارمز کو بشمول وزراء خارجہ کونسل کی حمایت حاصل ہے۔ او آئی سی 15 کو
اب باقاعدہ وزارتی سطح کے ادارے کے طور پر تشکیل دیا جارہا ہے۔ او آئی سی
15 کے ذریعے اسلامی ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون مضبوط ہوگا
جس کے ذریعے اس شعبے میں بہتری لائی جاسکے گی۔ او آئی سی 15 اس اجلاس میں
مختلف پروگرامز کی حکمت عملی، وسائل اور اجتماعی اقدامات کے حوالے سے اہم
فیصلے کرے گا۔ کامسٹیک کی چئیرمین شپ پاکستان کے پاس ہے، اب کامسٹک بطورِ
او آئی سی 15 سیکریٹریٹ کے طور پر بھی کام کرے گا-
اجلاس میں مختلف
ممالک کے نمائندگان نے او آئ سی-15 کو مزید مستحکم کرنے اور سائنس و
ٹیکنالوجی کے میدان میں دوسرے کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔