Dec 02, 2022 12:48 pm
views : 346
Location : Different places
Rawalpindi- British High Commissioner arrives at Rawalpindi Stadium in
traditional rickshaw
پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ :
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا دلچسپ انداز ، راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ
تکساں، برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو وائرل ، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن
ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر میچ دیکھنے نکل پڑے
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر پاکستان انگلینڈ سیریز کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےویڈیو پیغام میں کرسچین ٹرنر نے
کہاکہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
جس میں
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے دلچسپ انداز میں اردو اور پوٹھو ہاری
زبان میں پیغام میں کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم
مچا دی ہے ، ٹی 20سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا،ورلڈ کپ فائنل بھی یادگار تھا۔
کرسچین
ٹرنر کا کہنا ہے دونوں بارانگلش کرکٹرز بازی لے گئے، سب کی نظریں ہیں ٹیسٹ
پر،کونسی ٹیم ہےبیسٹ، یکم سے21سمبرتک جیت اسی کی ہو گی جوگرمجوشی
دیکھائےگا، لڑکوں، جم کر کھیلنا ،کیونکہ ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار۔
رکشے
والے نے کرسٹین ٹرنر سےسوال کیا کہ کتھے جلسو؟ جس پر برطانوی ہائی کمشنرنے
پوٹھوہاری زبان میں جواب میں کہا راجا جی، پنڈی جلساں،میچ تکساں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر میچ دیکھنے نکل پڑے۔
خیال
رہے پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے ،
پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ، بابراعظم
اور انگلش کپتان بین اسٹوکس نےٹرافی کی رونمائی کی۔
خیال رہے گزشتہ روزانگلش کپتان کی عدم دستیابی پرتقریب ملتوی ہوئی تھی۔