غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، شوکت ترین
پاکستان
تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ
ملک دیوالیہ ہونے کا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا۔
سابق وزیر خزانہ
شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک
ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا
سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے یہ ایک غیر ذمے دارانہ بیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 سے نیچے لے کر جائیں گے، کوشش کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ میں ایسا نہیں کہوں گا لیکن معاشی صورتِ حال کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم نہ کرکے عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ لوگوں کو ریلیف دیں۔
سابق
وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ بیرونی قرضے ری شیڈول
کرائے، روس کے پاس رعایتی قیمت پر پیٹرول کے لیے دوبارہ جائے اور غریبوں کو
ٹارگٹڈ سبسڈی دے۔
ان کہنا تھا کہ 18 فیصد ایکسپورٹ نومبر میں گر گئیں، آفیشل اور ان آفیشل ڈالر کی قیمت میں فرق ہے، لوگ حوالہ ہنڈی کی طرف جا رہے ہیں۔