اعظم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر
اعظم
سواتی کی ضمانت کے لیے درخواست کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی
گئی۔جبکہ اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے
تشویش ہے ، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔
کچلاک مجسٹریٹ کی جانب سے اعظم
سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی ہے،میجسٹریٹ نے
درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پیر کے روز کے لیے فریقین کو نوٹس
جاری کردیئے ہیں، اعظم سواتی کے وکیل ایڈوکیٹ اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ
معاملے سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، بلوچستان کی عدالتوں سے
انصاف کی توقع ہے، اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔
سینیٹر اعظم
سواتی کے وکلاء نے سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ وکلاء کو اعظم سواتی تک رسائی نہیں دی جارہی ہے، اعظم سواتی
سینٹ کے رکن ہیں ، کوئٹہ:اعظم سواتی کےساتھ ایسا ناروا سلوک کیاجارہا
ہےتوعام افراد کے ساتھ کیسا سلوک ہوتاہوگا ، اعظم سواتی کو قانون کے مطابق
کچلاک کی عدالت میں پیش کرنا چاہیے، سفری ریمانڈ کے مطابق اعظم سواتی کو 4
دسمبر تک پیش کرنے کا حکم ہے، آگر اعظم سواتی کو کل پیش کیا جائے گا تو
ممکن ہے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے ۔