Dec 09, 2022 02:32 pm
views : 340
Location : President house
Islamabad- COAS Gen Munir, CJCSC Gen Mirza conferred with Nishan-e-Imtiaz (Military)
نو منتخب عسکری قیادت کو
گراں قدر خدمات پر ایوارڈز سے نواز دیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف
اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو ‘نشان امتیاز ملٹری’ سے نواز دیا گیا ،
وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین
سینیٹ،اسپیکرقومی اسمبلی،وفاقی وزرا ، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر حکام
نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
چیئرمین
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو اعزازات دیے گئے۔۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔