Dec 09, 2022 02:35 pm
views : 335
Location : Different places
Karachi- Dr Saif-ur-Rehman replaces Murtaza Wahab as Karachi administrator
مرتضیٰ وہاب کی جگہ ڈاکٹر
سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے ، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے
کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ایک پارٹی کا
ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر دوسری کا لگایا جا رہا ہے
پیپلز
پارٹی نے بل آخر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا ہے، دو ماہ سے عدالتوں کے
فیصلوں کے باعث مستعفی مرتضیٰ وہاب اب ایڈمنسٹریٹر نہیں رہیں گے۔
نئے
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا جس
کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمن نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں
بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید
غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر
کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے۔
سیف
الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں
اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی رہ چکے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم عبد الوسیم
رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے ووٹ حاصل کرکے ایڈمسنٹریٹر کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
دوسری
جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی
کا ایڈمنسٹریٹر ہٹا کر دوسری پارٹی کا لگایا جا رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ مل جائے۔