Dec 10, 2022 01:00 am
views : 350
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan has enormous untapped potential in ICT
اسلام آباد میں ایشیاء پیسفک
آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ کا انعقاد ، مختلف ممالک سے 150 غیر ملکی مندوبین
کی شرکت ، ایوارڈ عالمی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا
اسلام
آباد میں ایشیاء پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ (اپٹیکا ) کی تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن
اقبال، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم
اورنگزیب، وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر نے بھی شرکت
کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،
آئی ٹی کی برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، آئی ٹی کی
موجودہ برآمدات ہماری حقیقی صلاحیت سے مطابقت نہیں رکھتیں، آئی ٹی ماہرین
اور نوجوانوں کو اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، اپٹیکا
کو برآمدات کے فروغ کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم
نے پاکستان میں ایشیاء پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ کے انعقاد کیلئے
پاکستان کے حق میں ووٹ دینے پر اپٹیکا کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں
نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ اور آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے اپنا
بھرپور کردار ادا کرے گا اور اپٹیکا کو برآمدات کے فروغ کیلئے تمام تر
سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس ایونٹ میں ملائیشیا، آسٹریلیا اور
سنگاپور سمیت مختلف ممالک سے 150 غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ کورونا
کے بعد ایشیاء پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ کا پہلی مرتبہ انعقاد ہو رہا
ہے جو عالمی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاکستان 7
سے 11 دسمبر تک 21 ویں اپٹیکا ایوارڈز2022 ء کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایشیاء
پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ کا پاکستان میں پہلی مرتبہ انعقاد ہو رہا
ہے جس کا انتظام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے تعاون کیا
گیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر چیف جج ایشیاء پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ شعیب احمد خان کا کہنا تھا
چیئرمین ایپٹکا کا کہنا تھا