Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2022 12:38 pm views : 392

Location : Different places

Islamabad- PTI-ruled provinces demand 'rightful' payment of funds by Centre
  • Urdu

پنجاب، کے پی، جی بی اور آزاد کشمیر حکومتوں کی وفاق کیخلاف پریس کانفرنس ، کے پی، جی بی اور آزاد کشمیر حکومتوں کے شہباز حکومت پر سنگین الزامات اور تنبیہہ ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا ہے کہ وفاق نے مدد نہ کی تو ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے وفاقی حکومت پر فنڈز روک کر انہیں دیوار سے لگانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہمارے فنانشل مسائل ہیں، بار بار کہا مگر حل نہ ہوئے۔ 1.3ٹریلین کا بجٹ اس بار خیبر پختونخوا میں دیا ہے۔ یہ عمران خان کے کہنے پر اتنا زیادہ بجٹ رکھا۔ بدقسمتی سے وہ پیسے ہمیں نہ مل سکے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگادے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کھل کر اپنی عوام کی آواز بلند کررہا ہوں۔ وفاق سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا فنڈ دے دیں۔ یہ ہمارا حق ہے ہم آپ سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ ایکس فاٹا کا فنڈ ابھی تک ہمیں نہیں مل سکا۔ ہمیں فنڈ نہیں مل رہے تو ہم خاک ترقیاتی کام کرینگے؟ یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں تو ہمارے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے جب یہ دے ہی نہیں رہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے پریس کانفرنس میں وفاق کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ شہباز حکومت چاہتی کیا ہے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو ہم ہڑتال کریں گے ، ہمارا بلاک ایلوکیشن 18 ارب کا تھا۔ ہماری حکومت کا پورٹ فولیو 48 ارب تک گیا۔ گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے 25 ارب کردیا گیا ہے۔ تاریخ میں ایسی دشمنی اس خطے کیساتھ نہیں ہوئی۔ جو بھی سیاسی حکومت آئی انہوں نے گلگت بلتستان سے ایسی دشمنی نہیں کی۔ انہوں نے آتے ہی ہمارا ترقیاتی بجٹ کاٹا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں 3 ارب روپے کا اعلان کیا گیا، جو لسٹ میں نے دیکھی اس میں گلگت بلتستان شامل ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا 40 ارب روپے دینگے۔ اس وقت گلگت کے اندر 40 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ ہم لوگوں کیساتھ احتجاجی مظاہروں پر جارہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری  نے کہا کہ 167.4بلین روپے پنجاب کے ہیں، جو وفاق نہیں دے رہا۔ اعلانات ہوتے رہے لیکن سیلابی صورتحال میں پنجاب میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ عمران خان کے ٹیلی تھون کے ذریعے 14 ارب روپے دے گئے۔ سندھ کے بھائیوں اور بلوچستان کے بھائیوں کا سیلاب میں نقصان ہوا، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی۔
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا وفاق کے ساتھ ایک معاشی معاہدہ ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے آکر سب سے پہلے آزاد کشمیر کو نشانہ بنایا۔ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نیہں۔
وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد  خان   نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا تھا ہم آتے ہی معیشت کو اوپر لے جائیں گے۔ عمران خان کی حکومت میں 6 ہزار ارب ایف بی آر نے اکھٹا کیا۔ انہوں نے ہمارا شیئر ہر صورت میں دینا ہی دینا ہے۔ انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے کشمیر کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلى بار لائن آف کنٹرول پر بیٹھے عوام کو ہيلتھ کارڈ کا منصوبہ شروع کيا، انہوں نے آتے ساتھ اسے بھی ختم کرديا۔ نالہ لئی کے لیے 70 ارب دے سکتے ہیں مگر رياست کشمیر کے لیے 26 ارب حکومت کے پاس نہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کى وجہ سے آزاد کشمیر میں بلدياتى انتخابات ہوئے۔ وفاقى حکومت سے پوليس کى اپيل کى، وہ بھی نہیں دى گئى۔ 30 سال بعد پرامن بلدياتى انتخابات کا کريڈيٹ پى ٹى آئى کى حکومت کو جاتا ہے ۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved