Dec 14, 2022 02:22 pm
views : 326
Location : Different places
Islamabad- Rs16bn money laundering case , PM' son Suleman Shehbaz gets 14-day protective bail
منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات
کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور ، عدالت نے سلیمان شہباز کو
گرفتار کرنے سے روک دیا ، سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی
گئی ہے
عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات
کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی
درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے بعد عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
وزیراعظم
شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہزاد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سلیمان شہباز
پیش ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر
کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے
موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج چار سال دو ماہ
بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا
ہے، پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے
ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔
سلیمان شہباز نے کہا عمران خان برطانیہ
کے نظام انصاف کی مثالیں دیتے نہیں تھکتا، برطانیہ میں حکومت پاکستان کے
کہنے ہر مقدمہ بنا اور 18 مہینے چلا، مجھے اور میرے والد کو این سی اے نے
انٹیروگیٹ کیا، لیکن پھر بری کر دیا، جس ادارے سے ہمیں ریلیف ملے یہ ان ہر
چڑھ دوڑتے ہیں۔
سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کو انتقامی
کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے
دباؤ ڈالا جاتا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہاں فیئر انوائرمنٹ ہے۔بشیر میمن
اپ رائٹ ڈی جی ایف آئی اے تھے ان کو کس طرح پریشرائز کیا گیا۔ عمران خان
نے ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ بدتمیزی کی۔