Dec 14, 2022 02:25 pm
views : 340
Location : Domestic place
Islamabad- Alkhidmat Foundation digital youth program launching ceremony
الخدمت کا نوجوانوں کو جدید
ہنر سکھانے کیلئے اہم قدم ، انفار میشن ٹیکنالوجی شارٹ کورسز پر مشتمل
پروگرام کا آغاز ، چھ ماہ میں پچاس ہزار طلبہ کو مفت آئی ٹی کورسز سکھائے
جائیں گے
الخد مت
فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت اسلام آباد کے پچاس ہزار نو جوانوں کے لیے
انفار میشن ٹیکنالوجی شارٹ کورسز پر مشتمل ڈی جی یوتھ پروگرام کی تعارفی
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے شر
کت کی۔
پرو گرام کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں
محمد اسلم تھے جبکہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ
رندھاوا،رضوان احمد خان، حامد اطہر ملک اور ڈاکٹر محمد سلیم نے بھی خطاب
کیا۔
اس موقع پر میاں محمد اسلم نے ڈی جی یوتھ رجسٹریشن پورٹل کا بھی
افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا پڑھے لکھی
اور باصلاحیت نوجوان معاشرے کا حسن اورقیمتی اثاثہ ہیں، مگر ملازمت نہ ہو
نے کی وجہ سے سات لاکھ پروفیشنلز بیرون ممالک چلے گئے ہیں،ڈی جی یوتھ
پروگرام کی لانچنگ سے اسلام آباد کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں اور
پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، یہ پراجیکٹ نوجوانوں کے
روشن مستقبل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہو گا۔
انہوں نے کہا ڈی جی یوتھ
پروگرام کی لانچنگ سے اسلام آباد کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں اور
پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا اسلام آباد کی
یوتھ کو ڈیجیٹل بنانا ہے،انہیں آئی ٹی کے بزنس کیلئے ضروری ٹریننگ فری دی
جائے گی۔ نصر اللہ رندھاوا نے کہا اس پرو گرام کے تحت چھ ماہ میں پچاس ہزار
طلبہ کو مفت آئی ٹی کے پانچ شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔