کلفٹن تین تلوار پر رہائشی
عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آگ
بجھانے میں حصہ لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
کراچی
کلفٹن کے علاقے میں تین تلوار کے قریب واقع شاپنگ سینٹر کی عمارت میں آگ
لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم بجلی کی تارووں میں لگنے والی آگ عمارت کے
ڈک میں پھیلنے لگی۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی ایک
گاڑی جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچ
گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔
فائر
بریگیڈ حکام کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی، عمارت کے بیشتر فلیٹ غیر
آباد ہیں جبکہ چند فلیٹوں میں رہائش تھی، آگ لگنے کے بعد اپارٹمنٹ کے مکین
از خود عمارت سے باہر آگئے تھے جبکہ مارکیٹ کی دکانیں بھی خالی کروالی گئی
تھی، تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی دکانوں کو کوئی
نقصان پہنچا ہے۔
اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ آگ کیبل میں
ریسکیو اہلکار مجاہد حسین کا کہنا تھا کہ