Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2022 12:31 pm views : 325

Location : Interior ministry

Islamabad- India involved in Johar Town blast, issue will be raised at international level: Rana Sanaullah
  • Urdu

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ملوث نکلا ، 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے ، جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث نظر آتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے ، دھماکے کے ذمہ دار تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، وزارت خارجہ معاملہ بھرپور طریقے سے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس معاملے میں اقرار جرم کیا ہے، وہ اس معاملے کو دوسری طرف گھمانا چاہتا تھا، کامیاب نہیں ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا  تھا کہ بھارتی دہشتگردی کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، کلبھوشن کا معاملہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت پاکستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کو پروموٹ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، دہشت گردی کو کوئی بھی واقعہ ہو بھارت اس میں کسی نہ کسی انداز میں شامل رہا ہے، پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کا نشانہ بنایا گیا، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم ہر روز نئی صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 23 جون 2021ء کو دھماکا دہشتگردی تھا، جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے 24 گھنٹے کے اندر 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا، کسی دہشتگرد تنظیم نے جوہر ٹاون دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved