Dec 16, 2022 08:30 pm
views : 339
Location : Pak afghan border
Quetta- Border tension flares again after 'Kabul apology' , Chaman border reopened after clash between Pak-Afghan forces
چمن میں پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
چمن میں پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی۔
سکیورٹی
حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت
کے لیے بحال ہے اور کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔لیویز
حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے
جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی
کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ
کردی گئی ہے۔
حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے
درمیان فائرنگ ہوئی ، پاک افغان بارڈر کلی شیخ لعل محمد باڑ پر تنازع کے
بعد فائرنگ شروع ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار فائرنگ سے
دس پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس نے تصدیق کی
ہے کہ چمن فائرنگ کے 20 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز
چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
تھا، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر مارٹر گولے اور
آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد
زخمی ہوئے تھے جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی
عمل میں لائی گئی تھی اور افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا تھا۔