Dec 16, 2022 08:45 pm
views : 375
Location : Domestic place
Islamabad- Ishaq Dar announces 10-rupee cut in petrol prices
حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان ، عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا ، ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی
وزیر
خزانہ نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی
کا اعلان کردیا ، تاہم پیٹرول کی قیمت کم کر کے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ
تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے ، فی لیٹرپیٹرول کی
قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی
جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10
روپے کمی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31
دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی
کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔
انہوں
نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل
کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت کم کر کے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی۔
تفصیلات
کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیزل پر مکمل ریلیف کے بجائے لیوی کی شرح بڑھا
دی، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یکم دسمبر کو ڈیزل پر لیوی 25 روپے فی لیٹر تھی۔
یکم
دسمبر سے پہلے ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسہ فی لیٹر تھی، دسمبر 2022 میں
وفاق نے ڈیزل پر لیوی میں 17 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا۔
ذرائع کا کہنا
ہے کہ پیٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، مٹی کے
تیل پر 13.10 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 16.29 روپے لیوی عائد ہے۔