ہمیں دفن کرنے کے خواہشمندوں
کی رعونیت پر وقت خاک ڈال گیا، ایم کیو ایم خواتین کنونشن ، ایم کیو ایم
پاکستان کا میئرشپ کیلئے خاتون امیدوار لانے کا اشارہ ، خالد مقبول صدیقی
کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو توڑنے والا اپنا حوصلہ کھو بیٹھےہیں
نشترپارک
میں خواتین کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی سے
مرکز کو تبدیل کرکے تو ازن بگاڑدیا اور مشرقی بازو الگ ہوگیا۔
کنونشن
سے خطاب میں خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم کی جانب سے میئرشپ کے لیے
خاتون امیدوار لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نشترپارک میں اتنی خواتین
کودیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہو گی۔
ایم کیوایم پاکستان
کے کنوینئر نے کہا کہ جناح پارک کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اجتماع نے تخت پلٹ دیے، بیانئے دفن کردیے ہیں۔
خالد
مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو کوئی ختم نہیں کرسکتا، کوئی ہماری
شناخت نہیں چھین سکتا۔ ایم کیوایم کو توڑنے والا اپنا حوصلہ کھو بیٹھےہیں۔
کراچی
میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد
مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو ختم کرنےکی سازش کرنے والے اپنا
حوصلہ کھو رہے ہیں، آپ کی پہچان اور آپ کے نشان کو کوئی نہیں بدل سکتا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا مہاجروں کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، تقسیم کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں اس کی تجد ید ہو رہی ہے۔