این ای ڈی کے طالبعلم کے
ساتھ جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے، گورنر کا پولیس کو الٹی میٹم ، تمام ایس
ایچ اوز اپنا قبلہ درست کرلیں، گورنرسندھ کی وارننگ ، گورنر سندھ کا کہنا
تھا کہ پولیس دن اور رات کام کر کے جرائم کے واقعات بند کروائے
گورنر
سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے
کہا کہ پولیس افسران وردیاں اٹھائیں اورعلاقوں میں نکل جائیں اور اپنی ذمہ
داری نبھائیں۔
گورنر
سندھ کامران ٹیسوری نے امن و امان کی صورتحال پر ویڈیو بیان جاری کیا جس
میں انہوں کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھ کراچی میں جو
ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ جس علاقےمیں اسٹریٹ
کرائم ہوا وہاں کےایس ایچ اوکےپاس جاکربیٹھوں گا، پھروہی ایکشن ہوگاجو
عوام چاہتی ہے،آئی جی سندھ کو بولوں گا کہ بہت ہوا اب وہ اپنےماتحت افسران
کو پابند کریں اور اسٹریٹ کرائمزکےخاتمےکیلئےاپنی ذمےداری نبھائیں۔
ان
کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی وردیاں
سنبھال لیں۔ پولیس دن اور رات کام کر کے جرائم کے واقعات بند کروائے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جس علاقے میں اب ایسے واقعات ہوئے تو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے پاس خود جاؤں گا۔
ان
کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام ایس ایچ اوز کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتا
ہو کہ وہ قبلہ درست کریں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اپنے
محکمے کو احکامات جاری کریں کہ وہ جرائم کو قابو کرلیں۔