Dec 21, 2022 03:17 pm
views : 328
Location : Different places
Lasbela- Death toll rises to 12 in Lasbela cylinder blast
لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 10
زخمی سول اسپتال کراچی میں جاں بحق ،المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں
کی تعداد 12 ہو گئی ، 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ
علاج ہیں
بلوچستان
کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے
رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں سمیت 10 افراد سول اور جناح اسپتال کے برنس
وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، جس کے بعد اس
المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کراچی میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔
پولیس
کے مطابق بلوچستان کے شہر بیلہ میں منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب ایک دکان
میں گزشتہ روز سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو
گئے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد شدید جھلس گئے تھے۔
ایدھی
حکام کے مطابق سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں
میں 30 سالہ منظور ولد امام بخش ، 27 سالہ برکت علی ولد محمد امین، 23 سالہ
محمد یونس ولد محمد یعقوب، 23 سالہ ظہور ولد محمد یونس ، 35 سالہ حاجی عمر
ولد حاجی جمعہ خان اور 45 سالہ غلام سرور ولد یار محمد اور 2 نامعلوم شامل
ہیں۔
علاوہ ازیں رینجرز اہلکار 30 سالہ منظور ولد امام بخش اور پاکستان
فوج کا جوان 27 سالہ برکت علی ولد محمد امین جناح اسپتال میں دوران علاج
جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں غسل و کفن کے لیے موسیٰ لائن میں
واقع ایدھی مرکز منتقل کر دی گئیں، جہاں سے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے
لیے روانہ کر دی جائیں گی۔
یہ زخمی سوال اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین آج صبح علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس
ذرائع کے مطابق بیلہ میں ہوئے اس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے
نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں، 1 ہوٹل، بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر
سائیکلیں اور دیگر املاک جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلہ میں اس افسوس ناک واقعے کے بعد امدادی کام تاحال جاری ہے۔