Dec 22, 2022 12:44 pm
views : 361
Location : Domestic place
Islamabad- Khan couldn’t escape accountability by making different excuses: Talal
عمران کا دامن صاف ہے تو
تلاشی دے دیں، طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ’پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت کے نہ
ہوئے، عمران خان کے کیا ہوں گے ، عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے
ن لیگی
رہنما طلال چوہدری نے کہاہےکہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہوئے وہ
عمران خان کے کیا ہوں گے عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں
دیتے؟ مرشد، مرید اور ان کے چیلوں کی کہانیاں ہی عجیب ہیں۔
مسلم لیگ ن
کے رہنما نے کہا کہ اگر آپ نے اسمبلی توڑنی ہے تو پہلے اعتماد کا ووٹ لیں
جس کے پاس اعتماد کا ووٹ ہی نہیں وہ اسمبلی کیسے توڑ سکتا ہے ، عمران خان
اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آرہی ہے۔
لیگی رہنما
طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان عالمی سطح پر
پاکستان کیلئے بے عزتی کا باعث ہیں، ہر معاملے میں عمران خان کوئی بہانہ
بنا کر بھاگ جاتے ہیں، فلیٹ تو ہلال کمائی سے خریدے گئے تھے، عمران خان نے
تین فلیٹوں کا کتنا شور مچایا تھا، ہم نے ہر سزا بھگتی اور ہر فورم پر پیش
ہوئے،نواز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔مسلم لیگ ن کے
رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے۔
طلا
ل چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں،
وفاقی حکومت پْراعتماد ہے اور حکومت کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔ طلال
چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور
ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے، ملک کی معیشت
ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔