Dec 23, 2022 12:30 pm
views : 315
Location : Pakistan Embassy washington
Washington- ‘TTP is Pakistan’s absolute red line’: FM Bilawal tells Afghan Taliban amid rising terror attacks
ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ
لائن ہے، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے توقع ہے کہ وہ دہشتگرد
گروپوں کیخلاف کارروائی کی صلاحیت دکھائیں گے ، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی
پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں
وزیرخارجہ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان
کے لیے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول
بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ
پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔
وزیر خارجہ کا مزید
کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر بات
ہوئی، افغانستان میں طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، افغانستان میں
کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہ کہا
افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی
پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت
کارروائی کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک
سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت
دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔
بلاول بھٹو
زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے ہے لیکن بات
کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے۔