وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید ، پولیس نے مشکوک ٹیکسی کو روکنے کی
کوشش کی تو کار سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ، وزیراعظم کا واقعے میں
شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں
ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی مذمت
کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل
حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا
نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا۔قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔
اسلام آباد کے علاقے آئی 10دھماکے میں شہید پولیس کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد،
رینجرز حکام، پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ قائم
مقام آئی جی اسلام آباد حسن رضا خان بھی نمازجنازہ میں شرکت تھے۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس
کے بارے میں پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ یہ خودکش دھماکا ہے۔ اس دھماکے کے
نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جس کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے
ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا۔ ٹیکسی کے رکتے ہیں دھماکا ہوا۔
خود
کش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن
کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں محمد حنیف، محمد یوسف اور
محمد بلال شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے
ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو پمز اسپتال کی
ایمرجنسی کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ وہاں غیر متعلقہ گاڑیوں کی نقل
وحرکت روک دی گئی ہے۔
دریں اثنا ڈائریکٹر پمز خالد محسود نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگامی صورت حال میں زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش
کر رہے ہیں۔ اب تک 10 زخمی ہمارے پاس لائے گئے ہیں جب کہ 2 افراد کی لاشیں
اسپتال منتقل کی گئی ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری کی
لاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کا عمل بعد میں دیکھیں گے۔
خودکش
دھماکے کے بعد جڑوں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آر پی او نے
راوالپنڈی سمیت چاروں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر
دیے ہیں۔
انہوں نے ڈی پی اوز کو داخلی اور خارجی راستوں، پبلک مقامات
کی کڑی نگرانی، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کو
ملانے والے راستوں اور ملحقہ آبادیوں ٹیکسلا واہ، پیر ودھائی، نصیر آباد
کے علاقوں میں فوری سرچ آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔