Dec 24, 2022 01:52 pm
views : 329
Location : Domestic place
Islamabad- Govt committed to encourage indigenous products in health sector: Naveed Qamar
حکومت صحت کے شعبے کی بہتری
پر توجہ دے رہی ہے ، وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر
تشخیصی آلات کی تیاری فخر کی بات ہے ، وزیر اعظم نے زندگی بچانے والی
ادویات اور خام مال کی درآمد کے لئے ایل سیز کھولنے کی اجازت دے دی ہے
وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق وزیر تجارت سید نوید قمر نے لیب ڈئیگناسٹک سسٹم کی افتتاحی تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت گزار لیا ہے ، وزیر اعظم نے زندگی
بچانے والی ادویات اور خام مال کی درآمد کے لئے ایل سیز کھولنے کی اجازت
دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی طور پر تشخیصی آلات کی تیاری فخر
کی بات ہے۔امید ہے نہ صرف مقامی ضروریات پوری ہونگی بلکہ برآمد کے قابل بھی
ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ بھی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن
اقدامات اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی طور
پر تیار کردہ مصنوعات نہ صرف ملک کی ضروریات کو پورا کریں گی بلکہ وسطی
ایشیائی ریاستوں، افغانستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے باہر کی منڈیوں کی
تلاش کے دوران ان کی برآمدات میں بھی مدد کریں گی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ
بطور قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، کووڈ کے دوران بہت بڑا
چیلنج تھا،پاکستان سمیت پوری دنیا نے اس سے نمٹنے کی کوشش کی۔
وزیر
تجارت سید نوید قمر نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری پر توجہ دے
رہی ہے، فارما انڈسٹری کو فارن ایکس چینج ملے گا،ادویات کا خام مال درآمد
کیا جاسکے گا۔