Dec 27, 2022 12:10 pm
views : 351
Location : Different places
Quetta- At least 15 injured in five separate grenade blasts in Balochistan
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 3
مختلف جگہوں پر دستی بم حملے، 15 افراد زخمی ، بلوچستان میں سرچ آپریشن کے
دوران دھماکا؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ
پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم رکھتی ہے
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین مختلف جگہوں پر دستی بم حملوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔
سیٹلائٹ
ٹاؤن کےعلاقےچالوباوڑی میں پولیس چوکی پر دستی بم کے حملہ سے ایک بچے اور
ایک پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، اس سے قبل سبزل روڈ پر بھی
دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر
دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں
کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت پانچ سیکیورٹی
اہلکار شہید ہوگئے۔
صدر مملکت نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور
شہداء کی دفاع وطن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کی
دعا بھی کی۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کاہان بلوچستان میں کلیرنس
آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے کیپٹن فہد اور انکے دیگر ساتھیوں کی
شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔]
پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد
پر گزشتہ روز سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران
بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن فہد، چار دیگر بہادر سپوتوں لانس
نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون سمیت جاں بحق
ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت
گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول
کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ
کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، پاک فوج
دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم رکھتی ہے۔
صدر مملکت نے
بلوچستان کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران
شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت کیا اور دہشت گردی کے
خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔