Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 28, 2022 02:57 pm views : 327

Location : Expo centre

Karachi- Farooq Sattar Slams "Elements Creating Hurdles in MQM's unity"
  • Urdu

کراچی ، ایم کیو ایم پاکستان میں آکر سب کو کام کرنا ہوگا ،فاروق ستار

ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں آکر سب کو کام کرنا ہوگا مگرجو لوگ ایک ہونے میں رکاوٹ ہیں ان سے سوال کیا جائے۔
ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ متحدہ پاکستان میں تقسیم اور انتشار کی وجہ ایم کیوایم کے بڑے ہیں، تقسیم میں ‘بائیکاٹ’ کا بھی اہم کردار ہے، ایم کیوایم کے تمام دھڑے ایک ہوکر بائیکاٹ کو شکست دے سکتے ہیں، ہم ایک ہوجائیں گےتو پھر ہم نئی امنگ لوگوں میں جگا سکتے ہیں۔
فاروق ستار نے پارٹی میں دھڑے بندی کے خاتمے پر کہا کہ ایم کیوایم کی تقسیم پرخالد مقبول اور کامران ٹیسوری کو بلینک چیک دے دیا ہے، میں تو ڈھائی سال سے ایک ہونے کا بول رہا ہوں، جو لوگ ایک ہونے میں رکاوٹ ہیں ان سے سوال کیا جائے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ تئیس اگست کو اگر ہم لندن سے الگ ہوگئے تو ہمیں موقع ملنا چائیے تھا، مگر ایسا نہ ہوسکا، کراچی کو اس کا حق نہ ملا، کراچی لاوارث ہوگا تو پھر لوگ لندن کی طرف دیکھیں گے، شہر قائد کو حق مل گیا تو پھر لندن کے بائیکاٹ کی اپیل غیر موثر ہوجائیگی ۔
اپنے بیان میں فاروق ستار نے اعتراف کیا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم اور پی ایس پی کے لوگوں سے بھی غلطیاں ہوئیں، ہمیں غلطیوں پر عوام سے معافی مانگنا ہوگی، متحد ہوکر ہی ہم پی ٹی آئی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فاروق ستار ملک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اکابرین ایک قومی مسئلے پر ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، سب لوگ پنجاب کےمسئلے اور آئین پر پھنسے ہوئے ہیں،ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوچکی، ہم نے غلامی کا طوق پہنا ہوا ہے۔
فاروق ستار نے خبردار کیا کہ سب کو معاشی اور سیاسی معاملے پر سوچنا ہوگا، ایسا نہ ہو کہ ملک کی نیلامی ہوجائے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved