Jan 03, 2023 01:31 pm
views : 336
Location : Islamabad high court
Islamabad- IHC approves Azam Swati's bail in controversial tweets case
متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم
سواتی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم ، اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا ، رہنما تحریک انصاف
کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ قومیں آگے نہیں بڑھ سکتی
اسلام
آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو
ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت میں
وکیل سے مشاورت کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط
واپس لے لیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شہزادوسیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ
کےججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے حق پر فیصلہ دیا ،
ذات،انا سے بالاتر ہوکر ملکی بہتری کےلیے کردار اداکرنا چاہیے۔
اسلام
آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم سواتی کو رہا کرنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی
رہنما نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ قومیں آگے نہیں بڑھ
سکتی، عوام ہی بڑے فیصلے کرسکتی ہے۔
عدالت نے اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آج صبح دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام
آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے متنازع ٹوئٹ کیس میں سواتی کی
ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے مچلکےجمع کرانے کی ہدایت
کردی۔