سرد موسم کا مزہ دوبالا کرنے
والی بلوچستان کی مشہور ڈش لاندھی اونٹ کے گوشت سے تیار ، بکرے اور دنبے
کے گوشت سے تیار ہونے والی یہ ڈش اس بار اونٹ کے گوشت سے تیار کی گئی ہے ،
صدیوں سے بلوچستان کے روایتی کھانے آج بھی دسترخوانوں کاحصہ ہیں
صوبہ
بلوچستان کی مشہور ڈش لاندھی سرد موسم کا مزہ دوبالا کردیتی ہے ، تاہم بکرے
اور دنبے کے گوشت سے تیار ہونے والی یہ ڈش اس بار اونٹ کے گوشت سے تیار کی
گئی ہے۔
بلوچستان کے لوگ اپنی خوش خوراکی کی وجہ سے پوری دنیا میں
نمایاں مقام رکھتے ہیں یہاں کے علاقائی کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے
ہیں اور کھائے جاتے ہیں ان کی خوراک میں گوشت کا استعمال نمایاں طور پر
شامل ہے
صدیوں سے بلوچستان کے یہ روایتی کھانے آج بھی دسترخوانوں
کاحصہ ہے ۔ جن کی ترکیب نسل در نسل چلی آرہی ہے آج بھی ان کی لذت نہ صرف
برقرار ہے بلکہ اس میں کئی گناہ اضافہ ہورہاہے۔
اونٹ کی لاندھی
بلوچستان میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے ، دنبے کی نسبت یہ طاقت ور
لاندھی اور دو سے تین افراد ملکر اسکو افورڈ بھی کر سکتے ہیں عام طور پر
دنبے کی لاندھی مشہور ہے
بلوچستا ن میں سردیوں کے موسم میں ایک اور ڈش
جسے لاندھی کہا جاتاہے بڑے شوق کے ساتھ کھائی جاتی ہے جس میں گوشت کے بڑے
بڑے ٹکڑوں کو نمک لگاکر دھوپ میں کئی ہفتوں تک سکھانے کے بعد تیا ر کی جاتی
ہے لاندھی کو موسم سرما میں ضرورت کے مطابق آلو شوربے مختلف سبزیوں اور
چاولوں میں استعمال کیا جاتاہے ۔
اس کو تیارکرنے والے افراد کا کہناہے
کہ بکرے کو کاٹ کر اسکو نمک لگاکر تقریبا 40 سے 60دن تک دھوپ میں لٹکاد یا
جاتاہے جب وہ گوشت خشک ہوجاتاہے تو اسے پکا کر کھایا جاتاہے یہ بے حد گرم
غزہ ہے اور سردیوں کے لیے بے حد مفید ہے جسے لوگ بے حد شوق سے کھاتے ہیں
اور یہاں کے روایتی کھانوں میں یہاں کے لوگوں کے ثقافتی رنگوں کے ساتھ سر د
موسم کے اثرات بھی جھلکتے نظر آتے ہیں ۔
اس حوالے سے اسد کا کہنا تھا