Jan 05, 2023 02:09 pm
views : 344
Location : Different Places
Islamabad- Death aniversary of qasim soleimani in Embassy of the Islamic Republic of Iran
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
ایرانی
جنرل قاسم سلیمانی، اورابو مہدی مہندس سمیت دیگر میزائل حملے میں ہلاک
ہونے والے تحریک مزاحمت اسلامی کی تیسری برسی کے سلسلہ میں اسلام آباد میں
ایرانی سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پاکستان
میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کی۔
اس موقع پر قاسم سلیمانی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور شرکا نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس
کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے خطاب میں قاسم سلیمانی
کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انکا کہنا تھا کہ شہید قاسم
سلیمانی جو شہید مقاومت اسلامی تھے ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا
جنہوں نے ڈٹ کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا اور اسلام کا دفاع کرتے ہوئے
اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کر دی اور شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے۔
سلیمانی
، اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری تھے، مگر آپ نے اپنی زندگی خطے میں
دہشت گردی سے لڑنے اور خطے کو دہشت گردوں ، خاص کر داعش کے شر سے آزاد
کرانے اور خطے کے شہریوں کے لیے امن و سکون فراہم کرنے کیلئے وقف کر دی
تھی۔ انہی خصوصیات کی بنیاد پر وہ ایرانی قوم اور خطے کے عوام کے ہیرو بن
گئے۔
اس کے علاوہ علمائے کرام، یونیورسٹی اساتذہ اور صحافی حضرات نے بھی شہید قاسم سلیمانی کے افکار، نظریات اور شخصیت پر روشنی ڈالی۔