Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 06, 2023 12:50 pm views : 339

Location : Idara noor e haq

Karachi- JI rules out to be part of MQM-P's protest drive
  • Urdu

حافظ نعیم سے خالد مقبول کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال ، جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کی مشترکہ احتجاج کی تجویز بھی مسترد کردی ، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے مسائل پر آواز اٹھائیں

بلدیاتی الیکشن کے التوا کے لیے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، جماعت اسلامی نے مشترکہ احتجاج کی تجویز بھی مسترد کردی۔
 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں ملاقات کا موقع دیا۔ دونوں جماعتیں بنیادی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے حکم ہی پر پہلے بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے،  اب بھی ہوں گے۔ موروثی سیاست بنیادی جمہوریت کو اپنے تسلط کے لیے خطرہ سمجھتی ہے ،  حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے ذریعے پری پول رگنگ ہوچکی ہے، کیا ایسے الیکشن منصفانہ اور قابل قبول ہوں گے؟
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کا التوا کسی صورت قبول نہیں۔ اس شہر کو اپنے بلدیاتی نمائندوں کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کریں۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کے مجوزہ التوا کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ انتخابات کو ملتوی کرنا ہم کسی صورت بھی ٹھیک نہیں سمجھتے، ہمیں بعض چیزوں سے بو آرہی ہے کہ انتخابات ملتوی کیے جائیں گے، 8 جنوری کو ہمارا کراچی کے حوالے سے بہت بڑا جلسہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ اختیارات ہوں، کراچی شہر اپنے بلدیاتی نمائندے چاہتا ہے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہم کسی صورت بھی حمایت نہیں کرتے، ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ہے اب انتخابات ہوں، ہم سمجھتے ہیں کہ جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے مسائل پر آواز اٹھائیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات نہیں کرواتیں، ہر دفعہ ہمارا فوکس رہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، یہاں ووٹر لسٹوں کا ہمیشہ مسئلہ ہوا ہے اس کے لیے ہم عدالتوں میں بھی گئے، ہم چاہتے ہیں حق کے حصول کے لیے لڑائی لڑنی چاہیے، اختیارات ہونے چاہیے لیکن یہ انتخابات والے دن بھی کام ہو سکتا ہے، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی خرابیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد بھی بلدیاتی انتخابات جلد چاہتے ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved