Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 06, 2023 12:57 pm views : 326

Location : Domestic place

Islamabad- Pakistani students expelled from Kabul seek admission to medical colleges
  • Urdu

افغانستان میں طالبات کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی ، کئی پاکستانی طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ، افغانستان میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کا اسلام آباد میں احتجاج ، خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ

افغانستان طالبان کی جانب سے خواتین پر تعلیم حاصل کرنے پر عائد پابندی کی وجہ سے کئی پاکستانی طالبات کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا۔
صوبےخیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی متعدد طالبات افغانستان میں زیرِ تعلیم تھیں جو اب اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں ، طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر طالبان کی پابندی ختم نہیں ہوتی تو انہیں پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیم مکمل کرنے کی سہولت مہیا کی جائے۔افغانستان کے میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم زیادہ تر پاکستانی طالبات کا تعلق پشاور، سوات، دیر، بونیر، صوابی اور نوشہرہ سے ہے جن میں سے کئی طالبات تیسرے، چوتھے یا پانچویں سمسٹر میں تھیں اور ان کے والدین ان کی تعلیم پر بھاری سرمایہ خرچ کر چکے ہیں۔
 طالبات نے اہلِ خانہ اور سماجی کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول پر عائد پابندی کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شریک طالبات اور ان کے والدین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر افغان حکام خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی ختم نہیں کرتے تو ان طالبات کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم جاری رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے لیے اعلٰی تعلیم پر پابندی کی وجہ سے اب میں وہاں اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی۔ پاکستان میں نجی میڈیکل کالجز کے تعلیمی اخراجات بہت زیادہ ہیں، اس لیے میں نے افغانستان کے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved