Jan 07, 2023 04:20 pm
views : 351
Location : Different Places
The launch ceremony of Mohammad Farooq Rahmani's new work "Khoonchakan Mah and Saal of Kashmir" was held.
اسلام آباد کے ایک مقامی
ہوٹل میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام حریت رہنماء محمد فاروق
رحمانی کی نئی تصنیف”کشمیر کے خونچکاں ماہ و سال“ کی رونمائی کی تقریب کا
انعقاد کیا گیا۔
اسلام
آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام حریت
رہنماء محمد فاروق رحمانی کی نئی تصنیف”کشمیر کے خونچکاں ماہ و سال“ کی
رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے سابق وزیر
اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان، کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس
محمود ساغر، سینیٹر مشاہد حسین سید،، عبد الرشید ترابی، سابق وزیر فرزانہ
یعقوب،ارشاد محمود، مجیب قاضی، الطاف حسین وانی، شیخ متین اور دیگرمقررین
نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرکتا ب کے مصنف محمد فاروق رحمانی نے مہمانوں کی
آمد اور تقاریر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کا
موقف برحق ہے اور ہندوتوا سراسر باطل ہے اور کشمیریوں کے موقف میں طاقت
پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کو متحرک کرنے کے لئے پاکستان کا کردار فیصلہ کن
ثابت ہوگا۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حریت
رہنماء محمد فاروق رحمانی کی کتاب کی اشاعت کو بروقت، اہم اور چشم کشا قرار
دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی فورمز سے خبردار کیا
جائے کے مقبوضہ خطے میں 2019کے بعد سے ہندوستان کے تمام اقدامات جنوبی
ایشیاء میں اربوں عوام کے لئے خطرات اور عدم استحکام کا باعث بن چکے ہیں۔
بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو راشٹرا بنانا
چاہتا ہے، بھارت کے 5اگست2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارتی فوج
مقبوضہ کشمیر میں سفاکی سے کشمیریوں کی نسلی تطہیر سمیت ایسے جرائم کر رہی
ہے جو انسانیت کے خلاف ہیں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں