Jan 10, 2023 08:17 pm
views : 349
Location : Different places
Islamabad- Saudi Arabia to study increasing investments in Pakistan to $10 billion , US announces USD100 million of recovery, reconstruction funding for Pakistan
امریکا کا پاکستان کیلئے 100
ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا
کہ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے ، ملکی معیشت
کیلئے اچھی خبر ، سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
سعودی
صحافی فہیم الحامد نےسعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پرغورکی
ہدایت کردی۔
سعودی صحافی کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری دس ارب ڈالر
تک بڑھانے پر غور کی ہدایت کی گئی ، جبکہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو
پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کی
بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکا نے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر
اضافی امداد کا اعلان کردیا ، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور
انفرااسٹریکچر کی تعیمر کیلئے استعمال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان
امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا
پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہا ہے۔
نیڈ پرائس
کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا
ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعیمر کیلئے استعمال ہوں گے۔
امریکی
محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک
مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں
ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔