ایم کیو ایم کے دھڑوں کا
الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاج ، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ
پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا گٹھ جوڑ ہوچکا ہے ، کراچی کے بلدیاتی
انتخابات کو قبول نہیں کیا جائے گا
ایم کیو
ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق
ستار کے ہمراہ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں پہنچ گئے۔
الیکشن
کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دھڑوں نے کہا
کہ ووٹر لسٹوں میں ہماری نمائندگی کو آدھا کر دیا گیا ہے، کراچی کے
بلدیاتی انتخابات کو قبول نہیں کیا جائے گا، فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ اس
احتجاج کے بعد سب ایم کیو ایم کا حصہ ہوں گے۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے دفتر کی چھت اور آفس کے باہر تعینات کی گئی۔
مظاہرے
میں پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) ، مہاجر قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )،
تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنماشریک ہوئے۔ سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور
انیس قائم خانی کارکنان کے ساتھ شریک ہوئے۔
متصل عمارتوں کی چھت پر بھی
پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہےجبکہ ساؤتھ زون پولیس کی مدد کے لیے
ویسٹ زون کی نفری بھی پہنچا دی گئی ہے۔
کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی صدر کراچی میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پہنچ گئی ہے۔
تنظیم
بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے احتجاج اور مظاہرے سے خطاب میں
دعویٰ کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا گٹھ جوڑ
ہوچکا ہے، اس لئے ایم کیو ایم انتخابات کا بائیکاٹ کردے، انہوں نے یہ
دعویٰ بھی کیا کہ اس احتجاج کے بعد سب ایم کیو ایم کا حصہ ہوں گے۔
مظاہرے
سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری قربانیوں کو ہماری کمزوری
نہ سمجھا جائے، ووٹر لسٹوں میں ہماری نمائندگی کو آدھا کر دیا گیا، کراچی
کے دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
سابق میئر
کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا وزیراعلیٰ سندھ کی
ذمہ داری ہے، کراچی 70 فیصد ریونیوپاکستان کو دیتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا
کہ اگر کراچی آپ کیخلاف ہوگیا تو بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بن سکتےکراچی،
حیدر آباد لاوارث نہیں، اس کے وارث زندہ ہیں، کراچی ٹھیک ہوگا تو پاکستان
ٹھیک ہوگا، یہ منصوبہ بندی کے تحت شہر پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں، کراچی
پاکستان چلانے والوں کا شہر ہے، شہر کی 70 لاکھ آبادی کو کم گنا گیا