شہر کراچی میں مختلف مقامات پر ٹرکوں میں سرکاری اسکیم کا آٹا سپلائی
شہر
کراچی میں مختلف مقامات پر ٹرکوں میں سرکاری اسکیم کا آٹا سپلائی کیا جا
رہا ہے، مارکیٹ میں عام برانڈ اور کھلا آٹا من مانی قیمت پر فروخت ہو رہا
ہے۔
کراچی سے پشاور تک ملک بھر میں آٹے کا رونا ہے اور عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
کراچی
میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی لیکن آٹے کی قیمت کم نہ ہو
سکی ، شہر میں چکی کے آٹے کی قیمت 155 روپے سے 160 روپے کلو برقرار ہے۔
حکومت
نے سستے آٹے کا اعلان تو کیا لیکن سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والا آٹا
مارکیٹ کی طلب سے کم ہے، شہری لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر آٹا خریدنے کے
لیے خوار ہونے لگے
سرکاری اسکیم کے تحت 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت
650 روپے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے مقرر ہے۔ مارکیٹ میں 15
کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے سے زائد پر مل رہا ہے
مارکیٹ ذرائع کے
مطابق گندم کی قیمت میں تیزی کے باعث آٹا بھی مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ
میں گندم ساڑھے 4 ہزار روپے فی من تک بیچی جا رہی ہے، جس کے باعث آٹے کی
قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں حکومت کی جانب سے بیچے جانے والے آٹے کو خریدنے کیلئے عوام کو لمبی قطاروں میں طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر آٹا خریدنے کیلئے آئے ایک شہری حبیب اللہ کا کہنا تھا
راشد محمود کا کہنا تھا
نوید حسین کا کہنا تھا