بلوچستان میں بارش اور برفباری کے پش نظر کان مہترزئی میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ایمرجنسی قیام گاہ قائم
صوبائی
وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کان
مہترزئی،لکپاس اور دیگر مقامات پر برفباری کے باعث مسافروں اور عوام کو
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا حکومت نے ان مقامات سمیت دیگر مقامات پر عوام
کی سہولت کیلئے ہیوی مشینری اور اپنے رسپانس سینٹر قائم کئے ہیں تاکہ
لوگوں کو بروقت مشکلات سے نجات دلائی جاسکے
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ
لانگو نے آفیسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کان ایمرجنسی
رسپانس سینٹر کا قیام ترقی کی جانب ایک اور قدم ہے سینٹر کے قیام کا مقصد
برفباری اور بارشوں کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ برفباری
میں کان مہترزئی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا
پڑتا ہے، وزیر داخلہ میر ضیا کا کہنا تھا کہ کان مہترزئی کے مقام قائم
سینٹر میں شاہراہوں کی بحالی کے لیے مشینری بھی موجود ہے سینٹر کے قیام سے
مسافروں کی مشکلات میں کافی حدتک سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ
زیارت،قلات، پشین، لکپاس، اور کولپور میں بھی ایمرجنسی قیام گاہ بنارہے ہیں
گذشتہ روز برفباری کے دوران کان مہترزئی کی شاہراہ ہر قسم کی آمد رفت کیلے
کھلی رہی وزیر داخلہ میر ضیا کا مزید کہنا تھا کہ کان مہترزئی میں
ایمرجنسی قیام گاہ کے قیام مقصدسیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ
کرنا پڑے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس
سینٹر 48کمروں پر مشتمل اور اس میں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں اور
ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں 4 سے 5 سو لوگوں کو ریسکیو کرنے کی گنجائش بھی
ہے ۔
ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سنٹر میں تمام فوڈ آئٹمز
دستیاب ہوں گے اوراس پروجیکٹ کو 2020 ء میں شروع کیا گیا تھا اس موقع پر
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطااللہ مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل طارق،ڈپٹی
ڈاٹریکٹر فصیل پانئزئی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔