Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2023 01:33 pm views : 352

Karachi- PPP, JI claim victories: LG elections marred by low turnout
  • Urdu

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج غیرمعمولی تاخیر کا شکار ، جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ ، سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا

غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے میں غیرمعمولی تاخیر ہوگئی ہ ، غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نتائج میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن زبردستی کسی کو حق سے محروم نہ کرے، آر اوز ہمیں رزلٹ فراہم نہیں کر رہے، دھاندلی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت کی طرف جا رہے ہیں۔
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 106 نشستیں جیت لی ہیں، 91 نشستوں کا رزلٹ ہمارے پاس آگیا جبکہ 10نشستوں کے حتمی رزلٹ کا انتظار ہے۔ حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کرنے والو ں کے بائیکاٹ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے بھاری تعداد میں جماعت اسلامی کی حمایت کی اور ترازو کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کامیابی پر جماعت اسلامی کے امیدواروں، کارکنان اور عوام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر کے وارث واپس آگئے ہیں جو اس کو اسکا حق دلائیں گے۔ ہم اپنا میئر اور ڈپٹی میئر لائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر بنائیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر بنائیں، ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ نہ کرے، جو جیت کر آگئے وہ اپنی ذمہ داری اور شہریوں کی خدمت کریں گے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا، اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی اور سندھ میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved