Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2023 01:35 pm views : 360

Location : Different places

Lahore- Imran Khan to contest Rajanpur bypoll , PTI-'Q' merger likely within months
  • Urdu

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ، مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ ،مسلم لیگ ن کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کرے گی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ، دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں پرویزالہٰی سے ملاقات کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ دریں اثنا چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیش کش پر  ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔
وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ نیند کی گولی سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آنی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیلئے پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گ ،  ن لیگ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےمشاورتی عمل کا حصہ بنے گی اور حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث مشاورت کیلئے نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔
خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط میں تین نام بھجوادیئے ہیں ، جن میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ ، محمد نصیر خان کے نام شامل ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved