Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2023 01:20 pm views : 328

Karachi- Sindh LG polls: PPP emerges biggest winner in Karachi with 93 wins; JI a close second with 86
  • Urdu

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردئیے ، پیپلز پارٹی نے 93 سیٹیں حاصل کرلیں ، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردئیے ہیں ، جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کے نتائج جاری کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 93 یوسیز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 86 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پر کامیابی ملی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔
10 یوسیز پر امیدوارں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
کراچی کی طرح حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں بھی پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ضلع کی تین ہزار سے ایک سو ایک نشستوں میں سے پیپلز پارٹی ایک ہزار 34 نشستیں حاصل  کرکے سرفہرست ہے۔
اندرون سندھ کے بیشتر اضلاع میں پیپلز پارٹی چھائی رہی اور بیشتر نشستیں حاصل کرکے سرفہرست رہی۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران، حیدرآباد، جوہی، سیہون، ٹھٹھہ، جامشورو، خیرپور ناتھن، مٹیاری، میہڑ، دادو، سجاول، بدین میرپور ساکرو، ماتلی و دیگر اضلاع کی یونین کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری پاس کافی ثبوت ہیں جنہیں عدالتوں میں پیش کریں گے، پی ڈی ایم کی چودھویں جماعت الیکشن کمیشن ہے، پی ٹی آئی ایک پرامن جماعت ہے، ابھی تک امیدوار آر اوز کے دفتر کے باہر بیٹھے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف بہت ساری سیٹیں جیتی، الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے، آزاد اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن بری طرح ناکام رہا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved