Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2023 12:48 pm views : 370

Location : Different places

Quetta- Parts Of Balochistan Receive Snowfall, Downpour , PDMA alerts from heavy snowfall forecast in Balochistan
  • Urdu

بلوچستان میں آج سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس،ہیوی مشینری اور عملے سمیت تمام اہم جگہوں پر موجود ، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں

بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں جبکہ بلوچستان میں آج سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیااللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے و متعلقہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو موجودہ صورتحال سمیت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
حکمہ موسمیات نے آج سے اگلے چند روز تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی تھی،جس پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا
کان مہترزئی،کوژک ٹآپ،قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی خواجہ عمران سمیت آس پاس و دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر برفباری ہوئی ہے
پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس،ہیوی مشینری اور عملے سمیت تمام اہم جگہوں پر موجود ہیں،برف کو ہٹانے کیلئے موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شاہراوں کو آمدورفت کیلئے بحال کر رہے ہیں
قلعہ عبداللہ، برفباری سے کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر ہیوی مشینری،اور نمک پاشی سے برف کو سائیڈ لائن کرکے جلد از جلد دوبارہ بحال کرنے میں مصروف عمل ہیں
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطااللہ مینگل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے نے کوژک ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا ہے جبکہ ، سڑک پر جمی برف کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ، بارشوں اور برفباری کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved