Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2023 12:50 pm views : 342

Location : Press club

Islamabad- JI holds protests over 'rigging' in LG results , PTI's support crucial for JI in Karachi mayor election , Hafiz Naeem
  • Urdu

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے سندھ حکومت ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے کہا کراچی میں عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت ہو گی ، کراچی کل بھی جماعت اسلامی کا تھا اور آج بھی جماعت اسلامی کا ہے ۔ انتخابی نتائج میں تاخیر جماعت کا راستہ روکنے کے ہتھکنڈے ہیں ۔ کراچی میں جماعت اسلامی کا ہی میئر منتخب ہو گا ، فتح ملک بھر کے عوام کیلئے روشنی کی امید ہے ۔ تاحال موصول ہونے والے بلدیاتی نتائج پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کراچی کے قائدین اور کارکنوں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
دوسری جانب امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کر کے تحفظات کا پوچھا ہے، شاہ صاحب نے فون کیا تو ان کو بتایا ہمارا مسئلہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ نتائج کے مسئلے کو حل کریں، انہیں بتایا ہے کہ ہمارے پاس رزلٹ موجود ہیں، جو رزلٹ موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بات چیت ہوتی ہے لیکن مسائل بھی حل ہونا چاہئیں، 3 سیٹوں کے آر او کے رزلٹ الیکشن کمیشن اپ ڈیٹ نہیں کر رہا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved