Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2023 01:07 pm views : 375

Location : Different Places

Islamabad- Power restored, but limited loadshedding for next 48 hours
  • Urdu

بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا، آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی ، وزیر توانائی خرم دستگیر  کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی ، کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا، آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی ، ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے۔
گزشتہ روز صبح بریک ڈاؤن کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے مکمل طور پر بحال کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے ، ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ سٹیشنز ہیں جن کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، محدود پیمانے پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے ، ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جس کے بعد   ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکنے سے صارفین تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved