Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2023 12:48 pm views : 342

Location : Different Places

Lahore- Fawad Chaudhry in Islamabad police’s custody, Punjab IG tells LHC
  • Urdu

فواد چوہدری کی گرفتاری ، تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی ، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ اور حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔
 لاہور میں چیئرمین کی زمان پارک والی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج اور عمران خان کی ممکمنہ گرفتاری کے معاملے پر پارٹی سربراہ نے سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے، تحریک انصاف کےکارکنان مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہونگے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے،جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، یہ مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا، آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی فون کرتے تو خود آ جاتا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا مجھ پر الیکشن کمیشن کی توہین کا مقدمہ بنایا گیا، الیکشن کمیشن کے ایسے رویے ہیں اور کہتے ہیں تنقید بھی نہ کریں، ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، ہم آزمائشوں پر پورا اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیاپولیس دیکھ کریوں لگتاہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے۔۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر گزشتہ رات فواد چوہدری پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فواد چودھری کی پیشی کے موقع پر وکلا کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved