Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2023 02:29 pm views : 351

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan unearths Indias plans of false flag operation in IIOJK , No backchannel diplomacy with India: Hina Rabbani
  • Urdu

انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ، حنا ربانی کہتی ہیں نہیں چاہتے پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب لاشیں گریں،  ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں

جنگی جنون میں مبتلا انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا۔ پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے بھارت کے گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے مودی سرکار کے نئے ڈرامےکا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ پرمقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیاگیا۔
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔ انڈیا کی93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر، 2ساتھی عالم اور اسلم مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے تحت بشیر نےکچھ مقامی افراد کو استعمال کرنا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں فالس فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کےذریعےکرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔
ڈی ایس پی پریشنااس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ منصوبے میں93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔
جشکوال، آزادکشمیر سائیڈ سے بم نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلےکی کوشش کرنی تھی۔ کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانا دکھایا جائےگا۔ منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہرکرےگی۔
آپریشن کامقصدمقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام لگا کر دنیا میں پروپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نےمنصوبہ پیشگی بےنقاب کرکےبھارت کوبڑی زک پہنچا دی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved