Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 28, 2023 12:18 pm views : 417

Location : Domestic place

Islamabad- Fawad Chaudhry remanded in 14-day judicial custody, sent to Adiala Jail
  • Urdu

فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے جو  بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے

عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چودھری کے وکلا نے ان کی ضمانت بعد از گرفتار ی دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فواد چودھری پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا۔
دوران سماعت فواد چودھری خود روسٹرم پر آئے اور بیان دیا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں لاہور پولیس نے گرفتار کیا، میرا موبائل فون پولیس کے پاس ہے، میری سم بند کی جائے ، عمران خان پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم حق سچ بات کریں گے، میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں، ضروری نہیں میری اپنی رائے ہو، میں نے اپنی جماعت کی ترجمانی کرنی ہے جو میں نے بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے۔
عدالت نے فواد چودھری کو کمرہ عدالت میں اپنی فیملی سے ملنے کی اجازت دی اور ان کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا جس پر ان کی ملاقات اہلیہ حبا سے کرائی گئی، اس موقع پر دونوں نے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ حبا چودھری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔
فواد چودھری کو ہتھکڑی لگانے اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت پیش کرنے پر ان کی اہلیہ حبا چودھری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔
حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چودھری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، وائرل آڈیو میں پرویز الٰہی نے فواد چودھری کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔
پرویز الٰہی کی مبینہ وائرل آڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فواد چودھری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔
بعدازاں تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کے دوران فواد چودھری سے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ 25 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو پولیس نے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved