Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 28, 2023 07:12 pm views : 362

Location : Airport

Lahore- Maryam Nawaz asks people to trust Dar for economic revival
  • Urdu

لاہور ، آٹھ ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے 4 سال کا حساب دینا ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف اور  مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا۔  8ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے 4 سال کا حساب دینا ہوگا۔ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے  جیتے گی۔
لندن سے براستہ ابوظبی لاہور پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شرکا کو اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے سلام کرنے کے بعد اعلان کیا کہ آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین بار نکالے جانے کے باوجود آج بھی نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، جو آپ کی محبت میں جلد واپس آ رہے ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھائیو، بہنو، بزرگو آپ سب کو مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے پوری قوم کو سلام، میں خوشخبری سنا دوں آپ کو، آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد آپ کے اور ہمارے ساتھ ہو گا۔[
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ نواز شریف کو احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے، ہم جلد معیشت کو بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی سزا پر خوش  نہیں ہوں۔میڈیا میں سینئر رہنماؤں سے متعلق چلنے والی خبروں کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی، لیکن شاہدخاقان عباسی  کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پہاڑ کی طرح ہے، جو اس سے گرے گاوہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے کہا کہ میں پارٹی  نہیں چھوڑ سکتا،جاؤں گا تو گھرجاؤں گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی  میں اختلافات چلتے رہتے ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کانوازشریف  اور پارٹی سے  3دہائیوں کاساتھ ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved