پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
پشاور
پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ
پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ، ستائیس شہداء پولیس کی
نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ
ادا کر دی گئی۔
آئی جی کے پی کے سمیت عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 157 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔
وزیراعظم
محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر پیر کی شام لیڈی ریڈنگ
ہسپتال پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائنز کی مسجد میں
ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعظم نے ایل آر ایچ کے
مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ہسپتال
انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان
کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، شہریوں کا ناحق خون
بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔