Feb 01, 2023 05:16 pm
views : 336
Location : Different Places
Gujrat- Parvez Elahi's Gujrat residence raided by police
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا۔
سابق
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پکڑنے کے
بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول گئی ہے، ان کا
مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب
پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس
پر چھاپا مارا گیا اور بھاری نفری نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا جبکہ
پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔
پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سیکڑوں اہل کاروں نے رہائش گاہ کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ارد گرد گشت شروع کردیا۔
پولیس
سمیت دیگر اداروں نے 4 گھنٹے تک رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، تاہم
داخل ہونے کی کوشش ناکام رہی۔ علی الصبح 4 بجے مارے گئے چھاپے کے بعد سورج
طلوع ہوتے ہی پولیس نے رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کردیا۔
دوسری جانب
ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں
ہیں جب کہ چوہدری برادران کی فیملی کا بھی کوئی فرد رہائش گاہ پر موجود
نہیں تھا۔
دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور
الٰہی ہاؤس کنجا گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا
کہ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا۔ 2 ماہ کی نگراں حکومت
اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم
عدالت جائیں گے۔ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسا ہے۔
پرویز الٰہی نے
کہا کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے ، محسن نقوی کا
کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور
حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے۔
پولیس
کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ چودھری وجاہت حسین کی گرفتاری کے
لیے مارا گیا تھا، وجاہت حسین گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے
بعد واپس لوٹ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ککرالی میں پولیس کی
مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، کوٹلہ ہسپتال جھگڑے میں چودھری وجاہت کے
بیٹے موسیٰ الہیٰ بھی موقع پر موجود تھے، موسیٰ الہیٰ کو کوٹلہ سول ہسپتال
میں فائرنگ کے معاملے پر دوران تفتیش مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔