Feb 04, 2023 07:51 pm
views : 389
Location : Different Places
Quetta- Onion price hike in quetta
کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ
کوئٹہ
میں پیاز کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ، 30 روپے
کے اضافے کے بعد ایک کلو پیاز کی قیمت 250 روپے ہو گئی ، جس سے شہریوں کو
مشکلات کا سامنا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں پیاز
260 سے 280 روپے فی کلو بھی فروخت ہو رہی ہے ، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں
200 سے 320 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے تک پیاز کی بڑھی ہوئی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
واضح
رہے کہ منہگائی کی شرح گزشتہ 47 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے،
جنوری 2023ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 6 فیصد رہی، اس سے قبل مئی
1975ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔
دکاندار محمد سرور کا کہنا تھا ہے
حاجی خیرالدین کا کہنا تھاکہ