Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 04, 2023 07:53 pm views : 361

Location : Different Places

Peshawar- Militant who blew himself up in Swabi carried Rs2m head money
  • Urdu

صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تباہی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ، انتہائی مطلوب دو دہشتگرد ہلاک ، جبکہ 4 گرفتارکر لیے گئے ۔
صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیا گیا جن میں 5 کلو گرام بارود ،9 دستی بم ،18 الیکڑک ڈیونیٹر ، کلاشنکوف اوردہشتگردی کی ورادتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کی پولیس پارٹی پر دستی بموں اوراسلحہ سے فائرنگ کی گئی
ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق  صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشت گردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved